اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہلی کے وزیراعلی نے اتوار کے روز ہجرت کرنے والوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں نہیں تو لاک ڈاؤن کا مقصد ضائع ہو جائے گا اور اس کی وجہ سے کورونا وائرس پورے ملک میں تیزی سے پھیل سکتا ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ شہروں سے گاؤں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ جوکافی خطرناک ہے اور اس سے پورے ملک میں بڑی تیزی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں لوگوں کے رہنے کا انتظام کیا جا رہا ہے ریاست کے ہر شہری کے لئے رہائش کا بہتر بندوبست ہماری ذمہ داری ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ اس وقت آپ کا گھر پر رہنا ہی آپ کی وطن دوستی کا اچھا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے اب تک 27 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1024 ہوگئی ہے۔
342